• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علیم خان حمزہ شہباز سے لڑائی کی خبروں پر بول پڑے

سابق سینئر صوبائی وزیر پنجاب علیم خان نامزد وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے لڑائی کی خبروں پر بول پڑے۔

انہوں نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ پرویز الہیٰ صاحب کو اپنی ہار نظر آر ہی ہے۔اُن کو پتہ چل چکا ہے کہ شکست اُن کا مقدر بن چکی ہےتو وہ بھونڈی حرکتوں پر آگئے ہیں۔

علیم خان نے حمزہ شہباز سے لڑائی کی خبروں پر کہا کہ حمزہ کے ساتھ میرا بہت ہی اچھا محبت اور عزت کارشتہ ہے۔ وہ میرے چھوٹے بھائیوں کی طرح ہیں۔ایسی کوئی بات نہیں ہوئی اور نہ ہوگی۔ 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پرویز الہیٰ صاحب کو چاہیے کہ اپنی شکست تسلیم کر لیں۔ الیکشن کے میدان میں آئیں۔ انہیں ایسی حرکتیں کرنے کی کوئی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔ 


قومی خبریں سے مزید