پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی ایک بیلنس پریس کانفرنس تھی۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی مداخلت کے ہمارے موقف کی ڈی جی آئی ایس پی آر نے تائید کی ہے۔
اپنے ایک بیان میں لیٹرگیٹ سے متعلق بات کرتے ہوئے شاہ محمود نے کہا کہ یہ ایک سیکریٹ دستاویز ہے اس کو پبلک اس طرح نہیں کرنا چاہیے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مناسب حل یہ ہے کہ سپریم کورٹ جوڈیشل کمیشن تشکیل دے۔
انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان مناسب ٹی او آرز کے ساتھ چھان بین کروائیں۔