افغان سرحدی فورسز نے چترال میں پاکستانی فوجی چوکیوں پر بلا اشتعال گولہ باری اور فائرنگ کی، جو کہ وقفے وقفے سے 5-6 گھنٹے تک جاری رہی۔ افغان فورسز کی طرف سے 35 آرٹلری راؤنڈز فائر کیے گئے۔
رپورٹس کے مطابق پاک فوج کی جانب سے افغان جارحیت کا بھرپور جواب دیا گیا۔ افغان ناظم الامور کو پاکستان کی طرف سے 2 احتجاجی مراسلے بھی تھمائے گئے۔
پہلا مراسلہ 14 اپریل کو چترال میں پاکستانی فوجی چوکیوں پر بلا اشتعال توپ گولہ باری پر جبکہ دوسرا مراسلہ دہشت گردوں کو پاکستان کیخلاف افغان سرزمین کے استعمال پر دیا گیا۔
پاکستان کی جانب سے سرحد پار فائرنگ کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت بھی کی گئی اور کہا گیا کہ افغان حکومت کو متعدد درخواستوں کے باوجود افغان بارڈر سیکورٹی فورسز کی اشتعال انگیزی بڑھ رہی ہے۔ توقع ہے سرحد پار سے فائرنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔