• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری شجاعت کا پنجاب اسمبلی کی جانب جانے کا اعلان

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے پنجاب اسمبلی کی جانب جانے کا اعلان کردیا۔

لاہور سے ایک بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ آج جو کچھ پنجاب اسمبلی میں ہوا وہ افسوسناک ہے، جس طرح پرویز الہٰی کو زخمی کیا گیا یہ قابل افسوس ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اور چوہدری وجاہت بھی اسمبلی کی جانب جارہے ہیں، مال روڈ کے قریب پہنچ گئے ہیں، بتایا جا رہا ہے آگے راستہ بند ہے۔

ق لیگی سربراہ نے مزید کہا کہ جس ایوان میں اسپیکر کی جان محفوظ نہیں وہاں عام آدمی کس سے توقع رکھے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس کے ایوان میں آنے کے بعد ن لیگ کی حوصلہ افزائی ہوئی، کیا پولیس کا کام صرف اپوزیشن، ڈپٹی سپیکر اور ان کے حامیوں کا تحفظ کرنا تھا؟

قومی خبریں سے مزید