• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف ملکی ترقی کا نیا باب روشن کرینگے، صدر ن لیگ لنکا شائر

بارسلونا (شفقت علی رضا) میاں برادران کا دور حکومت پاکستان کی ترقی کا باعث ہوتا ہے، میاں محمد نواز شریف نے اپنے اقتدار میں پاکستان کو ترقی کی جانب گامزن کیا اور اب وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف وطن عزیز میں ترقی کا ایک نیا باب روشن کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن”لنکا شائر“ کے صدر مظفر سلہری نے نمائندہ جنگ سے بات کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ جن مخدوش حالات میں پاکستان کی باگ دوڑ میاں شہباز شریف کے ہاتھ میں آئی ہے اور جس طرح سابقہ حکومت نے معاشی بحران پیدا کیا ہے اُن مسائل کو مسلم لیگ ن اور اُن کی اتحادی جماعتیں مل کر حل کر لیں گی۔

دنیا بھر سے سے مزید