• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم اورنگزیب وزارت ملنے کے بعد ’دبنگ لیڈی‘ قرار

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ نے وفاقی وزیر برائے اطلاعات بننے پر مریم اورنگزیب کو دبنگ لیڈی کا خطاب دے دیا۔

حنا پرویز بٹ نے رانا ثناء اللّہ اور مریم اورنگزیب کو وفاقی کابینہ کا حصہ بننے پر ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری کردہ پیغام میں حنا پرویز بٹ نے کہا کہ مرد آہن رانا ثناء اللّہ صاحب کو وزیر داخلہ اور دبنگ لیڈی مریم اورنگزیب صاحبہ کو وفاقی وزیر برائے اطلاعات بننے پر بہت بہت مبارک ہو۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے آپ کی کارکردگی ’شہباز سپیڈ‘ جیسی ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کی 34 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھایا۔

وفاقی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب ایوانِ صدر اسلام آباد میں ہوئی۔

حلف اٹھانے والوں میں ن لیگ کے 14، پیپلز پارٹی کے 9، جے یو آئی کے 4، ایم کیو ایم کے 2 ارکان کے علاوہ ق لیگ اور جمہوری وطن پارٹی کے ارکان بھی شامل ہیں۔

خاص رپورٹ سے مزید