• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم روز روٹی کھاتے ہوئے بڑے ہوئے ہیں، اس لیے اس کے بغیر رہنا بالکل ناقابل تصور ہے، ایسا لگتا ہے کہ ہمارا نظام اس کا عادی ہے اور ہماری بھوک اس وقت تک پوری نہیں ہوگی جب تک کہ ہمیں گھر کی روٹی سبزی دال کا کھانا نہ ملے لیکن اگر آپ کا وزن آپ کو پریشان کر رہا ہے اور آپ کو یہ لگتا ہے کہ روٹی کھانا وزن بڑھنے کی وجہ ہے تو آپ بس اپنی ریگولر روٹی کو ان مفید اور مزیدار روٹی سے بدل دیں۔

اب آپ جاننا چاہیں گے کہ یہ خاص روٹیاں کونسی ہیں اور کس طرح بنتی ہیں تو یہاں ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ ہمارے پاس ایک نہیں بلکہ چار مختلف اقسام کی روٹیاں ہیں جن سے آپ وزن کم کرسکتے ہیں۔

وزن کم کرنے والی روٹیاں:

ناریل کے آٹے کی روٹی: 

ناریل کا آٹا وزن کم کرنے والوں کا نمبر 1 انتخاب ہے، اس روٹی کو بنانے کے لیے 100 گرام پسا ہوا ناریل لیں، اُسے گھی اور گرم پانی سے گوندھ لیں۔ اسے 15 منٹ تک چھوڑ دیں اور روٹیاں معمول کے مطابق بنائیں، اس روٹی کے استعمال سے آپ کا وزن کم ہوگا۔

بادام کے آٹے کی روٹی:

کاربوہائیڈریٹ میں کم ہونے کے علاوہ، بادام کا آٹا پروٹین سے بھی بھرپور ہوتا ہے، جو اسے بہترین کیٹو فوڈ بناتا ہے اور ہم سب بادام کے مختلف فوائد سے بخوبی واقف ہیں۔ اس روٹی کو بنانے کے لیے 3 کپ بادام کے آٹے میں ایک چٹکی نمک شامل کریں اور 1 کھانے کا چمچ تیل ڈال کر پانی سے گوندھ لیں۔

مسالہ روٹی: 

اگر کسی طرح، آپ ان سادہ روٹیوں کو استعمال کرنے کے قابل نہیں ہیں، تو آپ بادام کے آٹے سے آٹا گوندھتے وقت حسب ذائقہ لال مرچ پاؤڈر، کچھ زیرہ اور گرم مسالہ ڈالیں۔ آپ باریک کٹا ہوا ہرا دھنیا  بھی شامل کر سکتے ہیں۔

پھول گوبھی کی روٹی:

جی ہاں، آپ کو روٹیاں بنانے کے لیے ہمیشہ آٹے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ کٹی ہوئی پھول گوبھی بھی کام کر سکتی ہے۔ پھول گوبھی کو پیس لیں، تھوڑا سا نمک اور ہری مرچ ڈال کر ہلکے سے گوندھ لیں چونکہ یہ ایک مکسچر ہے نہ کہ گوندھا ہوا آٹا، اس لیے آپ کو مکسچر کو چپٹی سطح پر رکھنا ہوگا اور اپنے ہاتھوں سے چپٹا کرنا ہوگا اور جب روٹی چپٹی ہو جائے تو اسے پکانے کے لیے بس توے پر رکھ دیں۔

صحت سے مزید