• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچھ شرائط کے ساتھ وفاقی حکومت میں بیٹھے ہیں، خالد مقبول صدیقی

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہم خدمت میں سیاست نہیں، سیاست میں خدمت کررہے ہیں۔

حیدرآباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج آپ کا راستہ روکنے والے خود راستے سے بھٹک چکے ہیں۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ہمارے درمیان مطالبات کی ایک پیش رفت ہے۔ ہم کچھ شرائط کے ساتھ وفاق میں بیٹھے ہیں۔

اگر کوئی وزیراعظم لاپتا افراد کو بازیاب نہیں کروا سکتا تو بتا دے، تاکہ پوری قوم کو پتا چلے۔ ہم دفاتر صرف اس لیے مانگ رہے ہیں کہ یہ ہمارا حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو انتخابات کے لیے کسی تیاری کی ضرورت نہیں۔

قومی خبریں سے مزید