• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رانا ثناء کی پاک افغان سرحد پار سے فائرنگ کی شدید مذمت

وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ خان نے پاک افغان سرحد پار سے فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔

جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے دہشت گردوں کی فائرنگ سے سیکیورٹی اہل کاروں کی شہادت پر دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔

وفاقی وزیرِ داخلہ کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات ناقابلِ قبول ہیں، ان کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ خان نے وطن کی خاطر جان دینے والے سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو خراجِ عقیدت بھی پیش کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ شہید حوالدار تیمور، نائیک شعیب اور سپاہی ثاقب نواز کے اہلِ خانہ سے تعزیت کرتے ہیں۔

وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وطن کی حفاظت کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ پاک افغان بارڈر پر شمالی وزیرستان کے ضلع دیواگر میں پاکستانی فوجیوں پر سرحد پار سے دہشت گردوں نے فائرنگ کی ہے، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید