فلم جرسی میں شاہد کپور کی ہیروئن مرنال ٹھاکر بھی گنگوبائی کاٹھیاواڑی کے بعد عالیہ بھٹ کے فین کلب میں شامل ہوگئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مرنال ٹھاکر کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے عالیہ بھٹ کی فلم کو 5 بار سینما گھر جاکر دیکھا ہے۔
انہوں نے عالیہ بھٹ کی فلم اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اب گنگوبائی کاٹھیاواڑی کا کردار امر ہوگیا ہے۔
29 سالہ اداکارہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میری خواہش تھی کہ عالیہ بھٹ کی فلم کا پارٹ بنتی، اپنے کیرئیر کے آغاز میں اسی نوعیت کی فلم اُن کی یادوں کا حصہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کنگو بائی کاٹھیاواڑی میں نے 5 بار سینما جاکر دیکھی، عالیہ بھٹ نے کردار کو امر کردیا، بالکل ویسے ہی جیسے مدھوبالا نے ’مغل اعظم‘ اور ودیا بالن نے ’ڈرٹی پکچر‘ میں اپنے کردار کو خوب نبھایا تھا۔
مرنال ٹھاکر نے بتایا کہ جب میں نے فلم دیکھی تو مجھے ایسا لگا کہ جیسے میں شوٹنگ میں موجود تھی، کون ہے جو سنجے لیلا بھنسالی کی فلم کا حصہ نہیں بننا چاہیں گی؟ فلم کا موضوع بولڈ اور رسکی تھا۔
انہوں نے بتایا کہ میں نے بھی اسی نوعیت کا کردار اپنی پہلی فلم میں نبھایا تھا، جو کوٹھے اور جنسی اسمگلنگ پر مبنی تھی۔
مرنال ٹھاکر جنہوں نے 2012ء میں فلم لو سونیا کے ساتھ اپنا کیریئر شروع کیا، جو تاخیر سے 2018ء میں ریلیز ہوئی، جس میں انہوں نے گاؤں کی لڑکی کا کردار نبھایا تھا جو جنسی اسمگلنگ کے گینگ کے ہتھے چڑجاتی ہے۔
انہوں نے 2019ء میں ریتک روشن کی فلم سپر 30 کی اس کے بعد وہ کئی فلموں اور میوزک ویڈیوز کا حصہ بن چکی ہیں جبکہ کئی بار کے التوا کے بعد اُن کی فلم جرسی گزشتہ روز ریلیز ہوئی۔
فلم جرسی تیلگو فلم کا ری میک ہے، کہانی ایک ناکام کرکٹر کی زندگی پر مبنی ہے جو میدان میں واپس لوٹا ہے اور اپنے بیٹے کو بھارتی ٹیم کی جرسی بطور تحفہ دینے کی خواہش پوری کرتا ہے۔