• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ خان کے گھر کی نام کی تختی بدل گئی

بالی ووڈ کے ’کنگ خان‘ شاہ رخ خان کے گھر ’منت‘ کی نام کی تختی بدل گئی مگر مداحوں کی محبت میں کوئی کمی نہ آئی۔

شاہ رخ کے گھر ’منت‘ کی نیم پلیٹ کے ساتھ مداحوں کا روایتی انداز میں تصویر بنوانے کا سلسلہ جاری ہے۔

ہفتے کے روز کنگ خان کے گھر کے دروازے پر نئی چمکتی نیم پلیٹ لگی، جس نے مداحوں کو پرجوش کردیا۔

منت کی نئی نام کی تختی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو مداحوں نے اسے اپنے دلچسپ تبصروں کے ساتھ شیئر کیا۔

ایک مداح نے شاہ رخ خان کے گھر کی نئی اور پرانی نیم پلیٹ کی تصویر شیئر کی اور کیپشن دیا کہ ’نام کی تختیاں تو بدل جاتی ہیں لیکن جذبات نہیں بدلتے‘۔

کئی مداحوں نے بالی ووڈ کنگ کے گھر کی نئی پرانی اور بہت ہی پرانی نیم پلیٹ کی تصاویر شیئر کیں اور منت کی نیم پلیٹ کا ارتقائی سفر درج کردیا۔

ایک مداح نے پرانی نیم پلیٹس کے ڈیزائن کو آئیکونک قرار دیا اور کہا کہ ایس آر کے یہ بالکل آپ کی طرح سادہ اور کلاسک ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید