 
                
                 
 
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زہرہ عامر کے جڑواں بیٹوں کی پیدائش ہوئی ہے۔
زہرہ عامر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اسپتال کے کمرے میں موجود ہیں۔
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زہرہ عامر کے بیڈ کے برابر میں بے بی کوٹ میں دو نومولود بچے موجود ہیں۔
اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ اُن کے ہاں دو بیٹوں کی پیدائش ہوئی ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ میں نے اپنے دونوں بیٹوں کا فارسی نام رکھا ہے۔
واضح رہے کہ زہرہ عامر نے گزشتہ ماہ اطلاع دی تھی کہ اُن کے ہاں بہت جلد جڑواں بچوں کی آمد متوقع ہے۔
زہرہ عامر کے مطابق ان کی شادی اگست 2020 میں ہوئی تھی، زہرہ جیو ٹی وی کے ڈرامے ’فتور‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جبکہ اداکارہ جیو ٹی وی ہی کے ڈرامے ’بدذات‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔
ابھرتی ہوئی اداکارہ مختلف ٹیلی فلمز میں بھی دکھائی دی ہیں۔