 
                
                 
 
بالی ووڈ اداکارہ مہیما چوہدری اور اداکار سنجے مشرا کی شادی کی افواہیں زیر گردش ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں مہیما چوہدری اور سنجے مشرا کی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر خوب تہلکہ مچا دیا ہے، جسے دیکھ کر صارفین حیران اور کمشکش میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں اداکارہ مہیما چوہدری سرخ ساڑھی پہنے دلہن کے روپ میں دکھائی دے رہی ہیں، جبکہ سنجے مشرا روایتی شلوار قمیض اور ویسٹ کوٹ پہنے نظر آ رہے ہیں۔
مختصر ویڈیو میں مہیما فوٹوگرافرز سے کہتی ہیں کہ آپ شادی میں نہیں آ سکے، لیکن مٹھائی تو کھا لیجیے۔
فوٹوگرافرز اداکارہ کو شادی کی مبارک باد دیتے بھی دکھائی دیئے، جبکہ اداکارہ نے اس جملے نے مداحوں کو تجسس میں مبتلا کر دیا۔
مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ان دونوں کی شادی کی افواہوں نے زور پکڑ لیا۔
تاہم اس ویڈیو کی حقیقت بھی جلد منظر عام پر آگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار مہیما اور اداکار سنجے مشرا ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’دُرلپ پرساد کی دوسری شادی‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔
سدھانت راج کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں مہیما چوہدری اور سنجے مشرا ایک شادی شدہ جوڑے کا کردار نبھا رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کے مناظر صرف پروموشنل مقصد کے لیے ترتیب دیے گئے تھے، دونوں اداکاروں نے حقیقی شادی نہیں کی۔