وزیر خزانہ و مسلم لیگ ن سندھ کے جنرل سیکرٹری مفتاح اسماعیل کی مسجد میں ’سلام‘ پڑھتے ویڈیو منظرِ عام پر آگئی۔
سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کرتی ویڈیو میں مفتاح اسماعیل کو خوبصورت آواز میں کلام ’مصطفیٰ جانِ رحمت پر لاکھو ں سلام‘ پڑھتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ایک منٹ 37 سیکنڈ کی ویڈیو میں مفتاح اسماعیل کے ساتھ کھڑے حضرات بھی سلام میں ان کا ساتھ دیتے ہیں۔
ٹوئٹ شیئر کرتے ہوئے کہا گیا کہ پوری تحریک انصاف میں ان سے اچھی نعت مقبول رسول ﷺ کوئی نہیں پڑھتا ہوگا، لیکن پھر بھی محض سیاسی مخالفت میں ان کے خلاف مخصوص پروپیگنڈہ کے تحت مذہبی شدت پسندی پھیلائی جا رہی ہے۔
اس ویڈیو کو اب تک 5 ہزار سے زائد لائیکس جبکہ 2 ہزار سے زائد ری ٹوئٹس مل چکے ہیں۔