• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثمینہ پیرزادہ کا جامعہ کراچی میں دھماکے پر اظہارِ افسوس

ثمینہ پیرزادہ، فائل فوٹو
ثمینہ پیرزادہ، فائل فوٹو

سینئر پاکستانی اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے گزشتہ روز جامعہ کراچی میں ہونے والے خودکش حملے پر افسوس کااظہار کیا ہے۔

ثمینہ پیرزادہ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پرجامعہ کراچی میں ہونے والے خودکش حملے کی خبر پر اپنا ردِ عمل دیا ہے۔

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’یا اللہ رحم بہت دکھ ہے اور آنے والے وقت کا خوف بھی‘۔

اُنہوں نے پاکستان کی حفاظت کے لیے دعا کرتے ہوئے لکھا کہ’خدارا ہمارے ملک پہ رحم کردیں۔ ہم نے پہلے ہی بہت تکلیفیں اٹھائی ہیں‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’اپنے چینی مہمانان سے معافی کہ ہم آپکا خیال نہ رکھ سکے‘۔

ثمینہ پیرزادہ نے اس حوالے سے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ’برسوں لگتے ہیں ایک استاد بنانے میں ظالمو‘۔

اُنہوں نے شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ’یہ کیسےعلم دشمن لوگ ہیں‘۔ 

اداکارہ نے مزید لکھا کہ’اور ہمارے اللہ نے حکم دیا اقراء یعنی (پڑھ)، میری تمام دعائیں دُکھی خاندانوں کے ساتھ ہیں‘۔

واضح رہے کہ جامعہ کراچی میں گزشتہ روز ہونے والے خودکش حملے میں 3 چینی شہری ہلاک ہو گئے ۔

یونیورسٹی میں کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے باہر خاتون نے وین کے قریب پہنچنے پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا، دھماکے کے نتیجے میں ڈرائیور بھی جاں بحق ہو گیا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکے میں 3 سے 4 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید