ٹوئٹر نے نفرت انگیز مواد پوسٹ کرنے پر ہالینڈ کے ایک رہنما کا اکاؤنٹ عارضی معطل کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر نے اعتراف کیا کہ اس نے پیر کو ہالینڈ کے رہنما گیرٹ وایلڈرز کی اپنے اکاؤنٹ تک رسائی کو ’عارضی طور پر محدود‘ کر دیا تھا۔
ٹوئٹر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گیرٹ وایلڈرز نے نفرت انگیز تقاریر سے متعلق اصول کی خلاف ورزی کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب فریڈم پارٹی کے چیئرمین نے پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کو ٹوئٹر پر نفرت انگیز مواد کے حوالے سے ایک ٹوئٹ کیا تھا۔
دوسری جانب ترک حکام بھی گیرٹ وائلڈرز کے خلاف صدر طیب اردوان مخالف ٹوئٹس کی بھی تحقیقات کرچکے ہیں۔
خیال رہے کہ 2019 میں بھی نفرت انگیز مواد پوسٹ کرنے پر ان کا اکاؤنٹ معطل ہوچکا ہے۔
گیرٹ وایلڈرز ہالینڈ کی فریڈم پارٹی کے چیئرمین اور دائیں بازو کے رہنما ہیں۔