• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے 31 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بیجنگ میں شہریوں کی کورونا کی ٹیسٹنگ مہم کا دوسرا مرحلہ جاری ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ بیجنگ میں گزشتہ روز 3 اعشاریہ 5 ملین سے زائد شہریوں کے کوروناوائرس کے ٹیسٹ کیے گئے۔

چین کے شہر شنگھائی میں گزشتہ روز کورونا وائرس سے 48 اموات رپورٹ ہوئی ہیں، جبکہ کورونا کے 11 ہزار 956 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

شنگھائی میں 17 اپریل سے اب تک کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 238 ہو چکی ہے۔

چین بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 2 لاکھ 7 ہزار 81 کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 876 کورونا مریض موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید