• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید قریب آتے ہی بازاروں میں رونق بڑھ گئی

عید قریب آتے ہی ملک بھر کے بازاروں میں رونق بڑھ گئی ہے، مارکیٹوں میں خریداروں کا رش ہے۔

عیدالفطر کیلئے بڑوں کے ساتھ بچے بھی خریداری میں پیش پیش ہیں، والدین سےاپنے پسند کے چشمے اور گھڑی کی فرمائش کرنے لگے۔

سندھ کے شہر نواب شاہ کے چوڑی بازار میں آنے والی خواتین کو نت نئے ڈیزائن اور جوڑوں سے میچنگ کی تلاش ہے تو وہاں سندھی ٹوپی کے بغیر مردوں کی خریداری نامکمل ہے۔

عید قریب آتے ہی سوات کی معروف سواتی چپل کی مانگ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید