• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور بیلجیئم کی ہاکی ٹیمیں کل مدمقابل ہوں گی

برسلز(حافظ اُنیب راشد) بیلجیئم اور پاکستان کی ہاکی ٹیموں کے درمیان میچ کل کھیلا جائے گا۔ میچ دیکھنے کیلئے شائقین کا داخلہ بلکل مفت ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان فیلڈ ہاکی کا یہ میچ مقامی وقت کے مطابق دن کے ایک بجے اولمپیا ہاکی کلب ولرک میں کھیلا جائے گا۔ یہ علاقہ بیلجیئم کے دوسرے بڑے شہر اینٹورپن کا حصہ ہے۔

یاد رہے کہ ان دنوں پاکستان ہاکی ٹیم یورپین یونین کے دو ممالک نیدرلینڈز اور بیلجیئم کے دورے پر ہے۔ نیدرلینڈز کے ساتھ پاکستان ہاکی ٹیم نے دو میچ کھیلے۔ جس میں سے ایک پاکستان اور دوسرا نیدرلینڈز نے جیتا۔

جبکہ پاکستان اپنا آخری میچ مردوں کی فیلڈ ہاکی کے موجودہ چیمپئن بیلجیئم کی ٹیم کے ساتھ کل کھیلے گا۔

بیلجیئم میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ جوق درجوق اس میچ کو دیکھنے کیلئے آئیں اور اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کریں۔

شائقین کی آسانی کیلئے پتہ درج ذیل ہے۔

Hockey Club Olympia,

Vogelzanglaan 6.

Wilrijk 2020 Antwerpen.

کھیلوں کی خبریں سے مزید