• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حنیف خان الیون نےکے ایچ اے رمضان فیسٹول فائیو اے سائیڈ ہاکی لیگ جیت لی، فائنل میں یوتھ ایچ سی بلو پانچ کے مقابلے میں چھ گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، فائنل کے اختتام پر مہمان خصوصی جسٹس ریٹائرڈ حسن فیروز نے سابق کپتان حنیف خان، چیئرمین کے ایچ اے گلفراز خان، پی ایچ ایف کے کوآرڈینیٹر و سیکریٹری کے ایچ اے حیدر حسین، سینر نائب صدر ڈاکٹر ایس، ممبران ایگزیکٹو بورڈ کے ایچ اے ابوذر امراؤ، ماجد، مصطفی جمیل، عرفان طاہر، محسن علی خان اور فیصل اسمعیل، سوئی سدرن گیس کے سابق جنرل منیجر زبیر احمد کے ساتھ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

نیا ناظم آباد فٹبال ٹور نامنٹ کی فاتح ٹیم کے کھلاڑی ٹرافی کے ساتھ خوش گوار موڈ میں
نیا ناظم آباد فٹبال ٹور نامنٹ کی فاتح ٹیم کے کھلاڑی ٹرافی کے ساتھ خوش گوار موڈ میں

بلیز رمضان کرکٹ لیگ کے کھیلے گئے فائنل میچ میں ایم آئی اے فاؤنڈیشن نے ڈی ایچ اے نائٹ کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی، یوسف نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، محمد یوسف کو میچ کا بہترین کھلاڑی،ٹورنامنٹ کا بیسٹ بیٹسمین خان شاہ جبکہ بیسٹ وکٹ کیپر کا ایوارڈ دانش کو دیا گیا۔سندھ تائیکوانڈو کے زیر اہتمام "پہلا کومبیکس سندھ تائیکوانڈو پومزے کورس اور تربیتی پروگرام اختتام پزیر ہوگیا، مہمان خصوصی کورین ڈپٹی قونصلیٹ جنرل ینگ سیول چیول تھے۔

تائیکوانڈو کورس کے شرکاء کا کورین ڈپٹی قونصلیٹ جنرل ینگ سیول چیول اور عمر سعید کے ساتھ گروپ
 تائیکوانڈو کورس کے شرکاء کا کورین ڈپٹی قونصلیٹ جنرل ینگ سیول چیول اور عمر سعید کے ساتھ گروپ

کورس میں50 سے زائد کھلاڑی اور 15سے زائد کوچز ،ریفری شرکت کی.. نیا ناظم آباد فٹبال گراونڈ پر پاکستان آرمی نے مدھو محمڈن کو ایک کےمقابلے میں تین گول سے شکست دے کر دوسرا نیا ناظم آباد فلڈ لائیٹس رمضان کپ فٹبال ٹورنامنٹ جیت لیا ہے۔ فاتح ٹیم پاکستان آرمی کو ایک لاکھ روپے اور ٹرافی دی گئی۔ مہمان خصوصی سچل رینجرز کے سیکٹر کمانڈر بریگیڈیئر الطاف احمد تھے۔ اس موقع پرنیا ناظم آباد کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر صمد حبیب، نیا ناظم آباد جمخانہ کے صدر سید محمد طلحہ، سلمانز فوڈز پاکستان کے کنٹری ہیڈ سرفرازاحمد خان، اور سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے نائب صدر امتیاز شیخ نے بھی کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

رمضان کرکٹ لیگ کے اختتام پر فاتح ٹیم کا ٹرافی کے ساتھ گروپ
رمضان کرکٹ لیگ کے اختتام پر فاتح ٹیم کا ٹرافی کے ساتھ گروپ

 پہلی الصغیر فائیو اے سائیڈ رمضان نائٹ ہاکی لیگ انوار احمد خان کی ٹیم نے چیمپئن شپ جیت لی ، مہمان خصوصی رکن سندھ اسمبلی وسیم قریشی نے انعامات تقسیم کئے، اس موقع پر انٹر نیشنل ہاکی کھلاڑی مبشر مختار، صغیر حسین اور دیگر بھی موجود تھے،کے سی سی اے کے سابق صدر پروفیسر اعجاز احمد فاروقی ،جوائنٹ سیکریٹری جمیل احمد، جاوید احمد خان، توصیف صدیقی ،ڈاکٹر عارف حفیظ ،مظہر اعوان ،افضل قریشی ،عارف وحید خان،محمد رئیس ، نے الکرم اسپورٹس کے بیٹسمین ذیشان انور کے ٹریفک حادثے میں انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

الصغیر ہاکی لیگ کی فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں کامہمان خصوصی رکن سندھ اسمبلی وسیم قریشی، مبشر مختار کے ساتھ گروپ
الصغیر ہاکی لیگ کی فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں کامہمان خصوصی رکن سندھ اسمبلی وسیم قریشی، مبشر مختار کے ساتھ گروپ

کراچی اسپورٹس فاؤنڈیشن کے صدر سید وسیم ہاشمی نے کہا ہے کہ بینائی سے محروم افراد ہمارے معاشرے کا اہم ستون ہیں ،جنہوں نےکھیل کے میدانوں میں اپنی قابلیت کے جوہر دکھا ئے ہیں اور اپنی اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے پاکستان کا نام دنیا میں روشن کیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈز(پیب) اور کراچی کرکٹ کلب فار دی بلائنڈز کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں کے ایس ایف اورسیدفاؤنڈیشن کے تحت دئیے گئے افطار عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پیب سندھ کے صدر مظفر قریشی، سیکریٹری عمران شیخ،وائس آف بلائنڈ کے سیکریٹری انصارالحق، کے ایس ایف کے چیئرمین آصف عظیم، سیکریٹری مراد حسین و دیگر بھی موجود تھے ( نصر اقبال)

اسپورٹس سے مزید
کھیل سے مزید