• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھے علم نہیں گانے کا تعلق پاکستان سے ہے، حدیقہ کیانی کا گانا چرانیوالی کانیکا کی ڈھٹائی

ممبئی (آئی این پی) پاکستان کی معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی کا مقبول ترین گانا چرانے والی بھارتی گلوکارہ کانیکا کپورنے کا کہنا ہے کہ وہ جانتی ہی نہیں تھیں کہ ایسا کوئی گانا موجود بھی ہے۔بولی وڈ کے لیے چٹیاں کلائیاں گانیوالی کانیکا نے 28 اپریل کو اسی نام سے گاناریلیز کیاتھا جس پرحدیقہ کی جانب سے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ گانے کی دھن اور شاعری بغیران سے اجازت لیے بغیراستعمال کی گئی۔ٹائمزآف انڈیا کودیے جانیوالے انٹرویومیں کانیکا نے اس حوالے سے کیے جانے والے سوال کے جواب میں کہا کہ انہیں علم نہیں تھا کہ ایساکوئی گانا بھی موجود ہے اور انہوں نے کسی کے کام کو کاپی کرنے کی کوشش نہیں کی۔ انہوں نے کہا مجھے نہیں علم کہ گانے کا تعلق پاکستان سے ہے، افغانستان یا پنجاب سے میں صرف اتناجانتی ہوں کہ یہ ایک خوبصورت گانا ہے جو شاید ایک صدی پہلے لکھا گیا تھا۔ واضح رہے 1999 میں ریلیز کیا جانے والا بوہے باریاں اپنے دورکا مقبول ترین گیت تھا جوآج بھی زبان زدعام ہے، یہ حدیقہ کے البم روشنی میں شامل کیا گیا تھا۔

دل لگی سے مزید