• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسجد نبویؐ واقعہ: مولانا عبدالغفور حیدری کا سعودی حکومت سے مطالبہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

جے یو آئی ف کے سیکریٹری جنرل و سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے سعودی حکومت سے مطالبہ کیا کہ مسجد نبویﷺ کے واقعہ میں ملوث افراد کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔

قلات میں جامعہ اسلامیہ مرکز میں نماز عیدالفطر کا بڑا اجتماع ہوا جہاں نمازِ عید کی امامت مولانا عبدالغفور نے کی۔

نماز عیدالفطر کے اجتماع سے خطاب میں مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ آج کا دن امت مسلمہ کو اتحاد و یکجہتی کا درس دیتا ہے۔ 

مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے کہ اسے حضور پاک ﷺ کی شفاعت نصیب ہو۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ مدینہ منورہ میں گزشتہ دنوں پی ٹی آئی سے وابسطہ شر پسند عناصر نے روضہ اقدس کا تقدس پامال کیا، اس عمل سے مسلم امہ کی دل آزاری اور پاکستان کی بدنامی ہوئی۔

قومی خبریں سے مزید