• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی امارات کے ولی عہد کو عید کی مبارکباد

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے ولی عہد کو ٹیلی فون کرکے عید کی مبارکباد دی۔

وزیراعظم نے یو اے ای کی قیادت اور عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، یو اے ای کے ولی عہد نے بھی وزیراعظم شہباز شریف کو عید کی مبارکباد دی۔

دونوں رہنماؤں نے دیرینہ تعاون پر مبنی تعلقات مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے حالیہ دورہ میں مہمان نوازی پر یو اے ای کے ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی قیادت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔

وزیراعظم نے خصوصی اقتصادی وفد پاکستان بھیجنے پر ولی عہد کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ تجارت،سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کو مزید بڑھایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ خصوصی اقتصادی وفد کا دورۂ پاکستان دوطرفہ تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے یو اے ای کے ولی عہد کو جلد دورۂ پاکستان کی دعوت دی۔

قومی خبریں سے مزید