• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے مداح ان کی رہائش گاہ کے باہر جمع

بالی ووڈ ’کنگ خان‘ شاہ رخ خان کے مداح بڑی تعداد میں ان کی رہائش گاہ کے باہر جمع ہوگئے، جہاں اداکار نے دو سال بعد اپنے پرستاروں کو اپنی جھلک دکھائی۔

واضح رہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس کے باعث پچھلے دو سال سے شاہ رخ خان اپنے مداحوں کے لیے اپنے گھر کی بالکونی میں نہیں آرہے تھے۔

شاہ رخ خان کے پرستار عیدالفطر کے موقع پر ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے ممبئی میں ان کی گھر ’منت‘ کے باہر پہنچے۔

شاہ رخ کی جانب سے منظر عام پر آنے کا کوئی واضح اشارہ نہیں دیا  گیا، پھر بھی مداح ان کی رہائش گاہ کے باہر جمع ہوگئے۔

اداکار کے پرستاروں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر شاہ رخ خان سے محبت کے اظہار کے الفاظ درج تھے جبکہ بعض ’ہمیں شاہ رخ سے پیار ہے‘ کے نعرے بھی لگارہے تھے۔

مجمع میں اضافے کے بعد باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔

شاہ رخ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی دو سیلفیز شیئر کیں، جس کے ساتھ تحریر کیا کہ عید پر آپ لوگوں سے ملنا بہت اچھا لگا، انہوں عید کی مبارک باد بھی دی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔





انٹرٹینمنٹ سے مزید