• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید پر سلمان خان کے اپارٹمنٹ کے باہر مداحوں کی بڑی تعداد جمع

سلمان خان، فوٹو انسٹاگرام
سلمان خان، فوٹو انسٹاگرام

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے عید کے پرمسرت موقع پر دنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں کو عید کی مبارکباد دی ہے۔

سلمان خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیرنگ ایپ انسٹاگرام پر عید کے دن اپنی چند تصاویر شیئر کی ہیں۔

ان تصاویر میں سلمان خان نیلے رنگ کا کرتا پہنے اپنے گھر ’گیلیکسی اپارٹمنٹ‘ کی بالکنی میں کھڑے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

اس کے علاوہ ان تصاویر میں سلمان خان کے گھر کے باہر ان کے مداحوں کی بہت بڑی تعداد بھی دیکھی جاسکتی ہے جوکہ عید کے موقع پر اداکار کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے جمع ہوئی ہے۔


اُنہوں نےاپنی یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’سب کو عید مبارک!‘۔ 

یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ سلمان خان تین سال بعد عید کی موقع پر مداحوں خاص طور پر اپنی ایک جھلک دکھانے اور اُنہیں عید کی مبارکباد دینے کے لیے اپنے گھر کی بالکونی میں نظر آئے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید