• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تجارتی اور سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹس سے معمولی فیس وصول کی جاسکتی ہے، ایلون مسک

ایلون مسک، فائل فوٹو
 ایلون مسک، فائل فوٹو

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر خریدنے والے ارب پتی ایلون مسک کا کہنا ہے کہ تجارتی اور سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹس سے معمولی فیس وصول کی جاسکتی ہے۔

 ایلون مسک نے گزشتہ روز مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین کو آگاہ کیا ہے کہ’ٹوئٹر ہمیشہ عام صارفین کے لیے مفت رہے گا لیکن تجارتی اور سرکاری صارفین سے مستقبل میں معمولی فیس وصول کی جاسکتی ہے‘۔

ایلون مسک پچھلے مہینے سے ٹوئٹر میں تبدیلیوں کے لیے مختلف قسم کی تجاویز پیش کر رہے ہیں۔ 

اُنہوں نے حال ہی میں ٹوئٹر کو خریدنے کے بعد کہا کہ وہ پلیٹ فارم کو کچھ نئی خصوصیات کے ساتھ آگے لے کر چلنا چاہتے ہیں، وہ اس الگورتھم کو اوپن سروس بنانا چاہتے ہیں تاکہ صارفین کے اعتماد میں اضافہ ہو سکے، بوٹس کو شکست دی جا سکے اور تمام انسانوں کی تصدیق ہو سکے۔

یاد رہے کہ ایلون مسک نے ٹوئٹرخریدنے کے معاہدے تک پہنچنے سے پہلے، ٹوئٹر بلیو پریمیم سبسکرپشن سروس کی فیس میں کمی کرنےاور اس کے علاوہ کچھ تبدیلیاں کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔

خاص رپورٹ سے مزید