• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پڑوسی ملک بھارت میں ایک بندر قتل کیس کے تمام ثبوت لے کر فرار ہوگیا۔

ایک رپورٹ کے مطابق اس تھیلے میں 15 شواہد تھے جن میں قتل کا ہتھیار بھی شامل تھا جسے بندر نے چرایا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق راجستھان میں پولیس نے قتل کیس کی سماعت کرنے والی عدالت کے سامنے ایک عجیب و غریب وضاحت پیش کی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ایک بندر کیس میں جمع کیے گئے شواہد لے کر بھاگ گیا تھا

پولیس کے مطابق بندر جو شواہد لیکر فرار ہوا اُن میں قتل کا ایک ہتھیار (ایک چاقو) بھی شامل تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے چندواجی علاقے کے ششی کانت شرما کی موت کی تحقیقات کر رہی ہے جوکہ 2016 میں ہوئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق مسٹر شرما کے اہل خانہ نے الزام لگایا تھا کہ ان کا قتل کیا گیا جس کے لیے اُنہوں نے احتجاج بھی کیا تھا۔

احتجاج کے بعد، پولیس نے پانچ دن بعد دو لوگوں راہول اور موہن لال کو گرفتار کیا تھا۔

انہیں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج کی عدالت میں پیش کیا گیا، رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ قتل کے ہتھیار سمیت تمام شواہد پر مشتمل بیگ کو پولیس اسٹیشن میں ایک درخت کے نیچے رکھا گیا تھا۔

مقدمے کی سماعت کئی سالوں میں کئی مراحل سے گزری اور جب حال ہی میں عدالت نے پولیس سے ثبوت پیش کرنے کو کہا تو انہوں نے کہا کہ ثبوت کو بندر نے چرالیا۔

پولس نے عدالت میں ایک تحریری بیان دیتے ہوئے بنچ کو مطلع کیا کہ ان کے پاس موجود ثبوت چوری ہو گئے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید