• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی بیوروکریسی؛ گریڈ 20 اور 21 میں ترقی کے منتظر افسران کیلئے مایوسی کی خبر

اسلام آباد ( رانا غلام قادر ) وفاقی بیوروکریسی کےگریڈ 20 اور 21میں ترقی کے منتظر افسران کیلئے مایوسی کی خبر ہے کہ وفاقی حکومت نے افسران کی گریڈ 20اور 21میں ترقی کیلئے شیڈول سنٹرل سلیکشن بورڈ اجلاس ایک بار پھر غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا .

بورڈ اجلاس23سے27دسمبر تک شیڈول تھا۔ قبل ازیں گزشتہ ماہ نومبر میں شیڈول اجلاس بھی مؤخر کیا گیا تھا، وزیراعظم نے گزشتہ روز سنٹرل سلیکشن بورڈ کی تشکیل کی منظوری دی تھی۔

 سنٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس تمام سروسز، گروپس، ایکس کیڈر کے ایک ہزار افسران کو گریڈ20اور21میں ترقی دے گا۔ بورڈ اجلاس نہ ہونے کے باعث ا یک ہزارسے زائد افسران کی ترقی ایک سال 4ماہ سے زیرِ التواء ہے۔ 

بورڈ کا اخری اجلاس اگست 2023میں ہوا تھا۔ یاد رہے کہ پرو موشن پالیسی کے مطابق سینٹرل سلیکشن بورڈ اجلاس سال میں 2 مرتبہ منعقد ہونا چاہئے۔ تاخیر کے باعث ترقی کے منتظر افسران مایوسی اور اضطراب کا شکار ہیں۔

اہم خبریں سے مزید