• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان: ایسی ڈش جس کیلئے لوگ سالوں اپنی باری کا انتظار کرتے ہیں!!

جاپان میں قصاب کی ایک شہرت یافتہ شاپ ہے، جہاں گائے کے گوشت کے کروکیٹس (کوفتے یا کباب کا جاپانی طریقہ) اس قدر خوش ذائقہ اور مزیدار ہوتے ہیں کہ لوگ اسے خریدنے کے لیے سالوں اور بعض اوقات تو عشروں اپنی باری کے منتظر رہتے ہیں، تاکہ اس کا لذیذ ذائقہ چکھ سکیں۔

میٹ اینڈ ڈیلیکیٹسین آساہیا نامی یہ مشہور قصاب کی دکان جاپان کے ہائیوگو پریفکیچر کے علاقے تاکاساگو میں واقع ہے۔

1918 سے قائم، بیف کروکیٹس کی یہ شاپ گزشتہ 104 برسوں سے جاپان بھر میں اپنے خستہ اور خوش ذائقہ کروکیٹس کے لیے معروف ہے۔

یہاں سے کروکیٹس خریدنے کے لیے آپ کو پہلے آرڈر کرنا ہوگا، جہاں امکان ہے کہ آپ کو اس کا ذائقہ چکھنے کا موقع بھی ملے، لیکن آگر آپ بہت ہی شاندار کروکیٹس کے خواہشمند ہیں تو پھر آپ کو اپنی باری کا انتظار کرنا ہوگا جو کہ سالوں یا عشرے بعد آسکتی ہے۔  

اس دکان کی مشہور کوبے بیف کروکیٹس تو اس قدر پسند کی جاتی ہے کہ لوگ اس کے لیے آرڈر دے کر سالوں انتظار کرتے ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید