تہران (آئی این پی)رواں برس 40ہزار ایرانی فریضہ حج ادا کرینگے ،تفصیلات کے مطابق اس سال 40ہزار کے قریب ایرانی فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب جائیں گے۔حج و زیارت کے امور میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام عبدالفتاح نواب نے کل قم میں آیات عظام "ناصر مکارم شیرازی"، "حسین نوری مدانی" اور "جعفر سبحانی" سے ملاقات کے دوران کہا کہ اس سال فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے 39 ہزار 6 سو ایرانی سرزمین وحی کا سفر کریں گے۔ایران کے ادارہ حج و زیارت کے سربراہ سید صادق حسینی نے اس موقع پر کہا کہ مناسک حج کی ادائیگی کیلئے ایران کا پہلا کاروان جون کے مہینے میں روانہ ہو گا۔