• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈسٹری میں اقربا پروری، پلک تیواری بھی بول پڑیں

اداکارہ شویتا تیواری کی بیٹی پلک تیواری فلم انڈسٹری میں اقربا پروری کے معاملے پر بول پڑیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پلک تیواری نےانڈسٹری میں اقربا پروری کے معاملے پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں استفسار کیا کہ ’کیا یہ کہا جانا ٹھیک ہوگا کہ ایک ماں نے اپنی بیٹی کو کچھ نہیں دیا؟‘

21 سالہ اداکارہ نے ایک انٹرویو کے دوران اقربا پروری کے معاملے پر اظہار خیال کیا اور کہا کہ یہ والدین کا فرض بنتا ہے کہ وہ سخت محنت سے اپنے بچوں کی زندگی کو آرام دہ بنائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ والدین اپنے بچوں کی زندگی آسان بنانے کے لیے ہی تو جدوجہد کرتے ہیں، کیا درست ہوگا کہ شویتا تیواری نے اپنی بیٹی کے لیے کچھ نہیں کیا؟

پلک تیواری جو اب تک چند میوزک ویڈیوز ہی میں کام کرچکی ہیں اور اپنی پہلی فلم کی ریلیز کی منتظر ہیں۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ انڈسٹری میں باہر سے آنے والے سچ کو شاید نظر انداز کررہے ہیں، لیکن یہاں ہر ایک کے لیے برابر کا موقع ہے۔

واضح رہے کہ شویتا تیواری نے کسوٹی زندگی میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور شہرت حاصل کی، انہوں نے اس کے بعد کئی ٹیلی سیریلز کیے، جن میں پرورش، بال ویر، بیگوسرائے اور میرے ڈیڈ کی دلہن شامل ہیں، انہوں نے ریئلٹی شو بگ باس سیزن 4 اور کامیڈی سرکس کا نیا دور جیتا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید