• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے دائر صدارتی ریفرنس پر سماعت کل ہو گی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے لیے دائر صدارتی ریفرنس پر سماعت کل ہوگی۔

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔

جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس مظہر عالم میاں خیل، جسٹس منیب اختر اور جسٹس جمال خان مندوخیل بینچ میں شامل ہوں گے۔

مسلم لیگ ن کے وکیل مخدوم علی خان دلائل دیں گے، اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل اور سیاسی جماعتوں کے وکلاء کے دلائل مکمل ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ صدر مملکت نے منحرف اراکین سے متعلق آرٹیکل63 اے کی تشریح کے لیے ریفرنس دائر کر رکھا ہے۔

سپریم کورٹ تمام فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر آرٹیکل 63 اے پر رائے دے گی۔

قومی خبریں سے مزید