• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کی خریداری کرنے والے ارب پتی ایلون مسک نے اپنی ’پُراسرار موت‘ سے متعلق ٹوئٹ کرکے صارفین کو حیران کردیا۔

ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک تشویشناک پیغام جاری کیا جس میں اُنہوں نے ’پُراسرار حالات‘ میں مرنے کے بارے میں بات کی۔

ایلون مسک نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’اگر میں پُراسرار حالات میں مر جاتا ہوں، تو آپ کو جان کر اچھا لگے گا۔‘

اس ٹوئٹ پر ردّعمل دیتے ہوئے ایک صارف نے کہا کہ ’نہیں، آپ نہیں مریں گے کیونکہ دنیا کو آپ کی اصلاح کی ضرورت ہے۔‘


ایلون مسک نے اس ٹوئٹ سے پہلے ایک پوسٹ شیئر کی تھی جو بظاہر ایک کمیونیکیشن کے طور پر ظاہر ہوتی ہے جس میں روسی زبان میں ایک بیان کا حوالہ دیا گیا جو مبینہ طور پر سیاست دان اور روسی خلائی ایجنسی روسکو سموس کے سربراہ دمتری روگوزین نے ماسکو میڈیا کو دیا تھا۔ 

بیان میں مسک کا نام لیا گیا اور کہا گیا تھا کہ ان کی کمپنی اسٹار لنک موجودہ یوکرینی تنازع میں ملوث ہے۔

مواصلات میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ یہ سامان یوکرین میں امریکی محکمہ دفاع کے ہیڈکوارٹر پینٹاگون نے پہنچایا۔

ان دونوں پوسٹس نے قیاس آرائیوں کو جنم دیا کہ آیا ٹیسلا کے سی ای او کو جنگ کے دوران یوکرین کی مدد کرنے پر روس کی طرف سے دھمکیوں کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مارچ میں ایلون مسک نے کہا تھا کہ میں اپنے پیغام کے ذریعے ولادیمیر پیوٹن کو دو بدو لڑائی کا چیلنج دیتا ہوں اور بازی یوکرین کی ہوگی، کیا پیوٹن اس چیلنج کو قبول کرتے ہیں؟

ایلون مسک کی پوسٹ پر ایک ٹوئٹر صارف نے کمنٹس میں لکھا تھا کہ روسی صدر کوئی بھی لڑائی آسانی سے جیت سکتے ہیں جس پر مسک نے جواب دیا تھا کہ پیوٹن اتنی آسانی سے جب مغرب کو نیچا دکھا سکتے ہیں تو یہ چیلنج قبول کرنا بھی ان کیلئے کوئی بڑی بات نہیں ہوگی لیکن پھر بھی وہ یہ چیلنج قبول نہیں کریں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید