• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایلون مسک کی ٹوئٹر ڈیل کیخلاف عدالت میں مقدمہ درج

ایلون مسک، فائل فوٹو
ایلون مسک، فائل فوٹو 

امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کی ٹوئٹر ڈیل کے خلاف ڈیلاویئر چانسری کورٹ میں مقدمہ درج کروادیا گیا۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ڈیلاویئر چانسری کورٹ میں دائر مقدمے میں اورلینڈو پولیس پینشن فنڈ نے کہا کہ ’ڈیلاویئر قانون نے فوری طور پر کیے گئے مرجر سے منع کیا ہے کیونکہ ایلون مسک نے اپنے مالیاتی مشیر مورگن اسٹینلے اور ٹویٹر کے بانی جیک ڈورسے سمیت دیگر بڑے ٹوئٹر شیئر ہولڈرز کے ساتھ معاہدے کیے تھے۔

 اس حوالے سے اورلینڈو پولیس پینشن فنڈ کا مزید کہنا ہے کہ ان معاہدوں نے مسک کو بنایا، جوکہ ٹوئٹر کے 9.6 فیصد شیئرز کے مالک ہیں اور کمپنی کے 15فیصد سے زیادہ شیئرز  کےایک مؤثر مالک ہیں۔

مقدمے میں کہا گیا ہے کہ اس مرجر کے لیے مزید تین سال کی تاخیر کی ضرورت ہے جب تک کہ دو تہائی شیئرز ان کی ملکیت کی منظوری نہیں دیتے۔

ایلون مسک کے مالیاتی مشیر مورگن اسٹینلے ٹوئٹر کے تقریباً 8.8 فیصد شیئرز کے مالک ہیں اور ڈورسے 2.4 فیصد کے مالک ہیں۔

ایلون مسک کو امید ہے کہ اس سال اپنے54.20 ڈالر فی شیئر ٹوئٹر ڈیل کو مکمل کر لیں گے۔

مسک الیکٹرک کارز بنانے والی کمپنی ٹیسلا، دی بورنگ کوہ اور اسپیس ایکس کے بانی بھی ہیں، اور فوربز میگزین کے مطابق دنیا کے امیر ترین شخص ہیں۔

اس مقدمے میں ٹوئٹر اور اس کے بورڈ بشمول ڈورسے اور چیف ایگزیکٹیو پیراگ اگروال کو بھی مدعا علیہ نامزد کیا گیاتھا۔

مقدمہ یہ بھی اعلان کرنے کی کوشش کرتا ہے کہ ٹویٹر کے ڈائریکٹرز نے اپنے حقیقی فرائض کی خلاف ورزی کی، اور قانونی فیسوں اور اخراجات کی تلافی کی۔

تاہم، یہ واضح نہیں کیاگیاکہ شیئرہولڈرز کو کیسے یقین ہے کہ اگر مرجر شیڈول کے مطابق ہوگیا تو انہیں نقصان پہنچ سکتا ہے۔

ایلون مسک کی ٹوئٹر ڈیل کے خلاف ڈیلاویئر چانسری کورٹ میں اورلینڈو پولیس پینشن فنڈ کی جانب سے دائر کیے گئے کیس کا نمبر 2022-0396 ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید