• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایلون مسک نےٹوئٹر ڈیل کیلئے 7.1 بلین ڈالرز اکٹھے کرلیے

ایلون مسک، فائل فوٹو
ایلون مسک، فائل فوٹو

امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے ٹوئٹر ڈیل کے لیے7.1 بلین ڈالر اکٹھے کرلیے ہیں۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کی خریداری کرنے کے لیے جمعرات کو جمع کرائی گئی، سیکیورٹیز کے مطابق، ایلون مسک نے اپنی ٹوئٹر ڈیل کےحصول کے لیے کچھ سرمایہ کاروں سے7.1 بلین ڈالرز اکٹھے کیے ہیں جن میں اوریکل کے بانی لیری ایلیسن اور سعودی شہزادہ الولید بن طلال شامل ہیں۔

ایلون مسک نے 18 سرمایہ کاروں کی فہرست پیش کی ہے، جنہوں نے ان کے ساتھ نقد سرمایہ کاری پر اتفاق کیا ہے۔ 

ان سرمایہ کاروں میں شامل ایلیسن نے1 بلین ڈالر، سیکوئیا کیپیٹل نے 800 ملین ڈالر اور وی وائی کیپٹل نے 700 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری پر اتفاق کیا ہے۔

جبکہ کنگڈم ہولڈنگ کمپنی کے سربراہ سعودی شہزادہ الولید بن طلال نے ٹوئٹر  ڈیل کے لیےتقریباً 35 ملین کے شیئرز دینے پر رضامندی ظاہر کی ہے، جن کی مالیت 1.9 بلین ڈالرز ہے تاکہ ڈیل حصول کے بعد کمپنی میں شیئرز کو برقرار رکھا جا سکے۔

یاد رہے کہ الولید نے پہلے مسک کی 54.20 ڈالزر فی شیئر کی پیشکش کو بہت کم قرار دیا تھا، لیکن جمعرات کو ٹوئٹر پر مسک کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’میں ٹوئٹر ڈیل میں اپنی 1.9 بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے اور اس دلچسپ سفر میں آپ کے ساتھ شامل ہونے کا منتظر ہوں‘۔

جمع کرائی گئی سیکیورٹیز کے مطابق، سرمایہ کاری سے مورگن اسٹینلے اور دیگر بینکوں کے ذریعے 12.5 بلین ڈالر کے مارجن لون کو 6.25 بلین ڈالر تک کم کر دیا جائے گا۔

اس نئی سرمایہ کاری کا مطلب ہے کہ مسک کے ٹیسلا کے کم شیئرز مارجن لون کے تحت ضمانت کے طور پر استعمال کیے جائیں گے۔

فائلنگ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایلون مسک ٹوئٹر کے سابق چیف ایگزیکٹو جیک ڈورسے اور دیگر کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں جوکہ ایکویٹی شیئرز کو برقرار رکھنے کے لیے ٹوئٹر ڈیل کے شیئرز میں حصّہ ڈال سکتے ہیں۔

ایک غیر ملکی میڈیا نے نامعلوم ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ معاہدے کی تکمیل کے بعد توقع ہے کہ مسک چند مہینوں کے لیے ٹوئٹر کے عارضی سی ای او کے طور پر کام کریں۔

خاص رپورٹ سے مزید