• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی سیٹھی اور شائے گل کے پسوڑی کو 2 ماہ میں دس کروڑ بار دیکھا جاچکا

کراچی (آئی این پی) کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے گانے پسوڑی نے نیا ریکارڈ قائم کردیا، صرف دو ماہ میں دس کروڑ بار یو ٹیوب پر دیکھ لیا گیا۔پسوڑی کو معروف گلوکار علی سیٹھی اور گلوکارہ شائے گِل نے گایا ہے۔ پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں اسے بہت پذیرائی حاصل ہو رہی ہے اور مسلسل کامیابی کے جھنڈے گاڑتا نظر آرہا ہے۔میوزک پروڈیوسر ذوالفقار جبار خان عرف ذلفی نے مداحوں کی جانب سے گانے کو پسند کیے جانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ذلفی نے لکھا کہ پسوڑی کو پسند کرنے، شیئر کرنے، سننے اور اسے انجوائے کرنے پر میں تمام دوستوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔گلوکار علی سیٹھی اور گلوکارہ شائے گِل نے بھی گانے کی شاندار کامیابی کا جشن مناتے ہوئے اپنے انسٹاگرام پر اس کے ویوز سے متعلق اسکرین شاٹ بھی اسٹوریز پر شیئر کیے۔ واضح رہے کہ پسوڑی پاکستان کی تاریخ میں پہلا گانا ہے جو اتنی کم مدت میں 100ملین بار دیکھا جاچکا ہے۔

دل لگی سے مزید