• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیکولین فرنینڈس نے سفری اجازت کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے بیرون ملک سفر کی اجازت کےلیے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جیکولین فرنینڈس 200 کروڑ روپے کی بھتہ خوری، منی لانڈرنگ کے کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ریڈار پر ہیں۔

جیکولین اور سک ریش چندرشیکھر سے تعلق کی وجہ سے کیس میں پھنس گئی ہیں، انہوں نے اب عدالت سے رجوع کیا ہے۔

دہلی ہائی کورٹ میں دائر اپنی درخواست میں بالی ووڈ اداکار نے بیرون ملک سفر کے لیے 15 دن کی اجازت مانگی ہے۔

انہوں نے درخواست میں کہا کہ میں نے ایوارڈ تقریب میں شرکت کے لیے ابوظبی جانا ہے، اُس کے بعد ممکن ہے کہ مجھے کام کے سلسلے میں فرانس اور نیپال بھی جانا پڑے۔

سک ریش چندرشیکھر کو گزشتہ برس ممبئی ایئرپورٹ سے حراست میں لیا گیا، جہاں اُس نے دوران تفتیش جیکولین فریننڈس سمیت دیگر بالی ووڈ شخصیات کے نام لیے تھے۔

ملزم نے اپنے بیان میں جن دیگر شخصیات کے نام لیے، اُن میں نورافتحی، شردھا کپور، شلپا شیٹی اور ہرمن باویجا بھی شامل ہیں۔

جیکولین فریننڈس حال ہی میں سلمان خان کی عید ملن پارٹی میں دیکھی گئیں اور انہوں نے آخری مرتبہ جان ابراہم کے ساتھ فلم ’اٹیک‘ میں کام کیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید