• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شو ’ہنسنا منع ہے‘ میں امام الحق کو خوبرو لڑکی کی جانب سے شادی کی پیشکش

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنگ بلے باز امام الحق کو پروگرام کے دوران شرکاء میں بیٹھی لڑکی کی جانب سے شادی کی پیشکش، کھلاڑی حیران رہ گئے۔رپورٹ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز امام الحق کو جیو انٹرٹینمنٹ کےشو’ہنسنا منع ہے‘ کے دوران شرکا میں بیٹھی لڑکی نے شادی کی پیشکش کردی جس پر کھلاڑی پہلے تو شرمائے اور حیران رہ گئے لیکن بعد ازاں معاملے کا دلچسپ انداز میں جواب دے ڈالا۔ا شو میں شریک نوجوان خوبرو لڑکی نے انہیں شادی کی پیشکش کر دی جس پر میزبان تابش ہاشمی سمیت امام الحق بھی حیران رہ گئے، جبکہ وہاں موجود شرکا بھی ہکا بکا ہوگئے۔لڑکی نے امام الحق کو پروپوز کرتے ہوئے کہا کہ’کیا آپ مجھ سے شادی کریں گے؟ جس پر پہلے تو امام الحق حیران ہوئے، بعد ازاں میزبان تابش سے پوچھا کہ وہ اس بات کا کیا جواب دیں؟،تاہم لڑکی کے اصرار پر وہ خاموش ہوگئے، لڑکی نے امام الحق سے اصرار کرتے ہوئےکہا کہ ’سر پلیز میری بات کی عزت رکھ لیجیے گا جس پر کرکٹر نے دلچسپ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس کے لیے آپ کو میری والدہ سے بات کرنی پڑے گی کیوں کہ وہی اس بات کا مناسب جواب آپ کو دے سکیں گی۔اس پر لڑکی نے جواب دیا کہ آپ جس کے پاس کہیں گے میں چلی جاؤں گی۔دوسری جانب اپنے گزشتہ دنوں ایک دوسرے انٹرویو میں امام الحق کا شادی سے متعلق گفتگو میں کہنا تھا کہ انہیں اب تک محبت نہیں ہوسکی ہے اور دعا ہے کہ کبھی محبت نہ ہو۔شادی کب ہوگی اس حوالے سے امام الحق نے کہا تھا کہ پہلے بابر اعظم شادی کریں گے جس کے بعد وہ شادی کریں گے۔

دل لگی سے مزید