• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تاج محل، فائل فوٹو
تاج محل، فائل فوٹو

مغلیہ دور کی قدیم نشانی ’تاج محل‘ کے 22 کمروں کو کھولنے کی درخواست الہ آباد ہائی کورٹ نے مسترد کردی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق، الہ آباد ہائی کورٹ نے آج اس درخواست کو مسترد کر دیا جس میں تاج محل کی ’تاریخ‘ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ 

عدالت میں تاج محل کے 22 کمروں کے قفل کھولے جانے کی درخواست ان کمروں میں چُھپی ہوئی حقیقت کو جاننے کے لیے دائر کی گئی تھی۔

یاد رہے کہ الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ میں دائر درخواست میں آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) سے کہا گیا تھا کہ وہ تاج محل کے 22 بند کمروں کو کُھلوا کر ہندو مورتیوں کی موجودگی کی جانچ کرے۔

ایودھیا میں بی جے پی کے میڈیا انچارج رجنیش سنگھ کی طرف سے دائر درخواست میں کچھ مورخین اور ہندو گروپوں کی جانب سے ’تاج محل‘ کے بارے میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ دراصل ایک پرانا شیو مندر ہے۔ 

پیٹیشن میں اے ایس آئی سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ بند کمروں کی جانچ کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دے اور رپورٹ عوام کو جاری کرے۔

واضح رہے کہ مغلیہ دور کی قدیم نشانی ’تاج محل‘ آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کے تحت آج تک محفوظ ہے۔

تاج محل کو مغل بادشاہ شاہ جہاں نے اپنی بیوی ممتاز کی قبر کے طور پر تعمیر کروایا تھا۔ 

اس یادگار کی تعمیر 1632 میں شروع ہوئی اور22 سال بعد  1653 میں مکمل ہوئی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید