• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہفتے کو بھی شدید گرمی کی پیشگوئی، بلوچستان میں 50 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان

کل بھی ملک میں شدید گرمی پڑنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ کل بلوچستان کے علاقوں جعفرآباد، جھل مگسی اور سبی میں درجہ حرارت 50 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

جبکہ صوبہ سندھ میں لاڑکانہ میں کل درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ حیدرآباد، میرپورخاص اور مٹیاری میں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ 

پنجاب میں بہاولنگر، چنیوٹ، کمالیہ، خانیوال، گوجرہ میں درجہ حرارت 47 ڈگری، راجن پورمیں 49 ڈگری، گجرات، منڈی بہاءالدین اور گوجرانوالہ میں درجہ حرارت 46 ڈگری، ملتان اور لودھراں میں زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 47 ڈگری، ڈی آئی خان میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ رہنےکا امکان ہے۔ 

دریں اثنا حیدرآباد، سکھر، نوابشاہ، گھوٹکی، جیکب آباد، سانگھڑ، ٹھٹھہ اور تھرپارکر میں 8 سے 12 گھنٹے جبکہ شکارپور، دادو اور لاڑکانہ میں 10 سے 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ 

ادھر سیالکوٹ، فیصل آباد، ملتان، سرگودھا اور گوجرانوالہ میں 6 سے 10 گھنٹے کی اور نصیر آباد، جعفرآباد، چمن، ڈیرہ بگٹی اور خضدارمیں 10 سے 13 گھنٹے کی کی بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

اس صورتحال پر بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کا کہنا ہے کہ کم بجلی ملنے کے باعث شہروں میں لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید