• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم’’ڈاکٹر سٹرینج‘‘ کی اداکارہ زارا پیتھیئن اور شوہر بچوں سے زیادتی کے مجرم قرار

لاس اینجلس(مانیٹرنگ ڈیسک) حال ہی میں ریلیز ہونیوالی فلم’’ ڈاکٹر سٹرینج ‘‘ کی اداکارہ زارا پیتھیئن اور ان کے شوہر وکٹر مارک کو بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزامات میں مجرم قرار دے دیا گیا۔ غیرملکی میڈیاکے مطابق زارا پیتھیئن نے 2005ءسے 2008ءکے دوران 13سے 15سالہ بچے کو 14سے زائد بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔36سالہ زارا کے شوہر وکٹر پر بھی ایک 15سالہ لڑکی کو چار بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ دونوں میاں بیوی کے خلاف نوٹنگھم کراؤن کورٹ میں مقدمہ زیرسماعت ہے۔ دونوں ملزمان نے گزشتہ روز سماعت کے دوران اپنے اوپر عائد کیے گئے الزامات کی صحت سے انکار کیا تاہم عدالت کی طرف سے انہیں مجرم قرار دے دیا گیا۔عدالت کی طرف سے تاحال دونوں کی سزا کا تعین نہیں کیا گیا۔ نوٹنگھم کراؤن کورٹ کے جج مارک واٹسن 16مئی کو دونوں مجرموں کو سزا سنائیں گے۔ واضح رہے کہ دونوں کے خلاف 26اپریل کو مقدمے کی کارروائی شروع ہوئی تھی۔

دل لگی سے مزید