• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاطف اسلم اور شائے گل کا نیا گانا ’منزل‘ آج ریلیز کیا جائیگا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)اُبھرتی گلوکارہ شائے گِل ’پسوڑی‘ کے بعد اپنا نیا گانا معروف گلوکار و اداکار عاطف اسلم کے ہمراہ گا رہی ہیں۔گلوکارہ شائے گِل اور عاطف اسلم کے آنے والے نئے گانے ’منزل‘ کے کچھ مختصر کلپس اور ٹیزر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔شائے گِل اور عاطف اسلم کا ایک ساتھ گانا گانے پر دونوں کے مداح بے حد خوش اور گانے کا بے تابی سے انتظار کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔شائے گِل اور عاطف اسلم کا گانا ’منزل‘ 14 مئی، ہفتہ شام 6بجے ریلیز کیا جائے گا۔

دل لگی سے مزید