• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) تحریک عوام اہلسنت پاکستان کے سربراہ اور حج عمرہ کمیٹی کے چیئرمین محمد عاطف حاجی حنیف بلو نے وزیر اعظم پاکستان اور وفاقی مذہبی امور سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سال حج کیلئے سرکاری طور پر جانیوالے عازمین حج کو سبسیڈی دی جائے اور حج کے اخراجات کو کم کیا جائے جبکہ فوری طور پر پرائیویٹ حج آپریٹرز کو آر ایل لیٹر جاری کیا جائے تاکہ وہ اپنی بکنگ کا آغاز کرسکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز اپنے دفتر میں مختلف پرائیویٹ ٹورز آپریٹرز کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ آپریٹرز کا کوٹہ اس طرح مختص کیا جائے کہ کوئی بھی ٹور آپریٹر کوٹے سے محروم نہ رہ جائے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید