کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے حق پرست اراکینِ صوبائی اسمبلی نے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی فیکٹریوں میں بھڑکنے والی ہولناک آگ اور 16 گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے باوجود مؤثر فائر فائٹنگ حکمتِ عملی کے فقدان پر تشویش کا اظہار کیا ہے، آگ کے باعث ایک فیکٹری کا حصہ منہدم ہونا اور ملحقہ فیکٹری کا لپیٹ میں آنا صوبائی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں اور فائر برگیڈ کی ناقص حکمتِ عملی اور مجرمانہ غفلت کا نتیجہ ہے۔