کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سرجانی ٹاؤن سیکٹر 7/B میں واقع گھر کی چھت پر پانی کے ٹینک سے دو ماہ کی بچی کی لاش برآمد کرلی گئی، پولیس نے بچی کے والد اور پڑوسی کو شامل تفتیش کر لیا گیا ، عباسی شہید اسپتال میں مقتولہ کی شناخت نورفاطمہٰ کے نام سے کی گئی ، مقتولہ کے والد محمد علی نے بتایا ہے کہ صبح اٹھ کر پورے گھر میں تلاش کیا لیکن بچی نہیں ملی ، شور شرابہ سن کر پڑوسی آگئے اور ان کے کہنے پر چھت پر ٹنکی میں جا کر دیکھا تو بچی کی لاش اوپر ہی تیر رہی تھی۔