• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی ٹی میں ریفرنڈم، پیپلز پارٹی کا ورکرز یونین کی حمایت کا اعلان

کراچی (جنگ نیوز)کراچی پورٹ ٹرسٹ میں 10 ستمبر کو اجتماعی سوداکار یونین کے تعین کے لیے منعقد ہونے والے ریفرنڈم میں پاکستان پیپلز پارٹی نے کے پی ٹی ورکرز یونین کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے، پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر حبیب الدین جنیدی، کراچی ڈویژن کے صدر محمد اسلم سموں، اور جنرل سیکرٹری حسین بادشاہ نے مشترکہ بیان میں کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ مزدور طبقہ مزدوروں کے حقوق کے پاسداروں کو کامیاب کروائے گا۔