• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضور اکرم ﷺ کی حیات تمام انسانوں کیلئے نمونہ عمل ہے، علامہ صادق عباس


کراچی( اسٹاف رپورٹر ) علامہ صادق عباس جعفری نے کہا ہے کہ میلاد منانا ہمارے ایمان اور حضور اکرم ﷺ سے محبت کا تقاضا ہے ، انہوں نے کہا کہ حضور اکرم ﷺ کی حیات تمام انسانوں کے لئے نمونہ عمل ہے ، حضور اکرمﷺ نے جس دین کی تبلیغ کی اس میں کسی حوالے سے فرقہ واریت کی گنجائش نہیں، سیرت رسولﷺ انسانیت کی فلاح اور امن کا راستہ ہے ۔