کراچی (اسٹاف رپورٹر)مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیرمین آفاق احمد کی رہاش گاہ پرسیکریٹری جنرل شاہد فراز نےایک وفد ملاقات میں کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے نئے انتظامی یونٹس بنانے کی تجاویز شہری سندھ کے دیرینہ مسائل کا مستقل حل نہیں، آئینی صوبہ ہی مستقل حل ہے ، کراچی پہلے ہی ایک باقاعدہ انتظامی ڈویژن اور سات اضلاع پر مشتمل ہے، لیکن اس کے باوجود امن و امان، کرپشن، انتظامی بدعنوانی اور بنیادی عوامی سہولتوں کی صورتحال مسلسل تشویش ناک ہے، شاہد فراز نے کہا کہ وسیع اور مستقل شہری آبادی کو محض نئے انتظامی یونٹس میں تقسیم کرکے مزید تجربات کرنے کے بجائے کراچی، حیدرآباد اور سکھر سمیت دیگر شہری علاقوں پر مبنی ایک بااختیار صوبے کا قیام آئینی، جمہوری اور مستقل حل ہے۔