• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دانیہ ملِک کی دوست عامر لیاقت حسین سے شادی کرنے کیلئے تیار

کولاج، فائل فوٹوز
کولاج، فائل فوٹوز

ٹک ٹاکر دانیہ ملِک کی دوست کا کہنا ہے کہ وہ عامر لیاقت حسین سے ہر صورت شادی کرنے کو تیار ہیں۔

سیاستدان اور میزبان عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی دانیہ ملِک سے علیحدگی کے چند دن بعد ہی ایک اور لڑکی نے ان کی چوتھی بیوی بننے کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے۔

گزشتہ ہفتے، دانیہ ملِک نے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے اُن سے طلاق لینے کے لیے عدالت سے رجوع کیا ہے۔

دانیہ ملِک کی جانب سے عامر لیاقت پر لگائے جانے والے الزامات میں منشیات کی لت اور گھریلو بدسلوکی شامل ہے۔

جہاں عامر لیاقت کی طلاق پر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے  بحث جاری ہے وہیں دانیہ ملِک کی دوست علیزے نے کہا ہے کہ وہ عامر لیاقت حسین کی چوتھی بیوی بننے کے لیے تیار ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں علیزے نے دانیہ کی جانب سے عامر لیاقت  پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عامر لیاقت حسین ایک مذہبی اسکالر ہیں اور میں انہیں پسند کرتی ہوں۔

علیزے نے مزید کہا ہے کہ میں عامر لیاقت سے ہر صورت شادی کرنے کو تیار ہوں۔

دوسری جانب عامر لیاقت حسین نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر دانیہ ملِک کی دوست علیزے کی شادی سے متعلق خبر شیئر کی ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید