• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پمز میں زیادہ تر ڈاکٹر ریٹائرڈ، کوٹے پر عمل نہیں ہورہا، عبدالقادر پٹیل

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ پورے پاکستان کا امتحانی نظام مرکز منتقل کردیا گیا، تمام کالے قوانین پر نظر ثانی کی جائے گی۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کے دوران عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ پمز میں صوبوں کے کوٹوں پر عمل نہیں کیا جا رہا، یہاں زیادہ تر ڈاکٹر ریٹائرڈ رکھے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز شام کو نجی پریکٹس کرتے ہیں، طبی غفلت کے حوالے سے وفاق اور صوبوں میں قوانین موجود ہیں۔

وفاقی وزیر صحت نے مزید کہا کہ طبی غفلت پر جرمانے اور لائسنس معطل کیے جاتے ہیں، اس حوالے سے ریگولیٹری اتھارٹیز کی کارکردگی مزید بہتر بنائی جاسکتی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان کا امتحانی نظام مرکز منتقل کردیا گیا، ایسا کرنے سے سندھ کی بہت سی میڈیکل نشستیں خالی گئیں۔

عبدالقادر پٹیل نے یہ بھی کہا کہ ایسے سوالات پوچھے جاتے ہیں جو میڈیکل طلباء پڑھتے ہی نہیں، گزشتہ 4 سال سے وفاقی حکومت نے دل کا ایک بھی اسپتال نہیں بنایا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے اعدادوشمار کے لیے نیا سوال کر دیں، میں ایوان میں اعداد و شمار پیش کردوں گا۔

قومی خبریں سے مزید